بین الصوبائی ڈیرہ، کوئٹہ  روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بحال

بین الصوبائی ڈیرہ، کوئٹہ  روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بحال

  

 ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) بین الصوبائی ڈیرہ،کوئٹہ روڈ گزشتہ (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

چار روز کی بد ترین ٹریفک جام ہو نے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس کی کوششوں سے مکمل طور پر بحال ہوگئی تفصیل کے مطابق گزشتہ چار روز سے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ سیاحوں کے شدید رش اور بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گردو موڑ پر راکھی گاج کے نزدیک ٹریفک معطل ہو گئی ہے جس سے بلوچستان جانے والی گاڑیوں اور جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور مسافروں کے علاوہ سیاح پھنس کر رہ گئے اور صبح سے لے کر رات تک پیدل اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ٹریفک کھلوانے میں مصروف عمل رہے اس موقع پر کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بتایا کہ ٹریفک بحالی کی کوششوں میں بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے 150سے زائد جوانوں نے حصہ لیا اور آخر ہماری شبانہ روز کاوشوں کے نتیجہ میں بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ  پر ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ٹریفک بحال ہو نے پر شہریوں نے کمانڈنٹ حمزہ سالک اور بارڈر ملٹری پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا  ہے۔

بحال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -