تونسہ بیراج پر نیا تفریحی مقام بنانے  کا فیصلہ، علاقے کا سروے مکمل

تونسہ بیراج پر نیا تفریحی مقام بنانے  کا فیصلہ، علاقے کا سروے مکمل

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پرتونسہ بیراج کے مقا(بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

م پرایک نیاتفریح مقام بنانے کے لئے پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ٹی ڈی سی پی)کی ٹیم نے منگل کوتونسہ بیراج کے علاقے کامکمل سروے کیا۔کوٹ ادوسے ایم پی اے محمد اشرف رندنے ٹی ڈی سی پی ملتان کی ٹیم کوعلاقہ اورمجوزہ تفریحی مقام اوردستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیل سے گائیڈکیا۔اس موقع پربتایاگیاکہ ہیڈتونسہ بیراج کے قریب 20ایکڑدستیاب سرکاری رقبہ پریہ تفریحی پارک بنایاجائے گاجہاں پرجدیدسہولیات سے مزین ریزارٹ تعمیر کرنے کے علاوہ وسیع پارکنگ،کیمپ سائٹ،کمرشل زون،بوٹ سفاری کے علاوہ فشنگ ایریابنانے کی تجویز ہے۔دریں اثناء یہ تجویز بھی فائنل کی جارہی ہے کہ کوٹ مٹھن کے مقام پردریائے سندھ میں موجود تاریخی جہاز”انڈس کوئین“کو تونسہ کے مقام پرلاکر اسے رنگ وروغن اورمرمت کرکے عوام کی تفریح کے لئے اسے کھولاجائے گا۔

سروے مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -