مشیر صحت حنیف پتافی کی لاہور  میں ریلوے افسروں سے اہم  ملاقات، مختلف امو ر پر تبادلہ خیال

مشیر صحت حنیف پتافی کی لاہور  میں ریلوے افسروں سے اہم  ملاقات، مختلف امو ر ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر)مشیر صحت محمد(بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

 حنیف خان پتافی کی چیف آفیسر ریلوے، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ریلوے اور ڈائریکٹر اکاؤنٹس ریلوے سے ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور میں گزشتہ روزتفصیلی ملاقات ہوئی. مشیر صحت حنیف خان پتافی نے چیف آفیسرریلوے کو ڈی جی خان میں واقع صدیق آباد کالونی کے مکینوں کی آمدورفت میں مشکلات بارے تفصیل سے آگاہ کیا جس میں گزشتہ سال وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دورہ ڈی جی خان کے موقع پر ریلوے پھاٹک کے اعلان سے بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ صدیق آباد کالونی میں بنائی جانے والی سڑک ریلوے کی طرف روکے جانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سی او نے ریلوے حکام کے صدیق آباد کالونی کے پھاٹک اور روڈ کا وزٹ کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد پھاٹک و روڈ کے این او سی جلد سے جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی. مشیر صحت نے کہاکہ ریلوے پھاٹک اور روڈ  این او سی ملنے کے بعد پہلے مرحلہ میں رکے ہوئے روڈ کی تعمیراور دوسرے مرحلہ میں ریلوے پھاٹک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا جس سے صدیق آباد کالونی کی ایک بہت بڑی آبادی کا آمدورفت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -