جعلی زرعی ادویات بنانے، فروخت  کرنیوالوں کیخلاف آپریشن تیز

  جعلی زرعی ادویات بنانے، فروخت  کرنیوالوں کیخلاف آپریشن تیز

  

راجن پور(نا مہ نگار)   ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں (بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

 کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع راجن پور نے ایک اور کامیاب چھاپہ مارا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد نے  زائدالمیعاد، بغیر لائسنس، ڈیلر شپ اور انوائسز زرعی ادویات بیچنے والے کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پیسٹی ساسیڈ ڈیلر قاصد حسین ولد شمس دین فیصل ٹریڈرز مین بازار شاہ والی تحصیل راجن پور کے قبضے سے  54030 روپے کی زائدالمیعاد اور غیر قانونی زرعی ادویات برآمد۔ پیسٹی ساسیڈ ڈیلر کو موقع پر گرفتار کرا دیا گیا جس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ والی (روجھان) میں ایف آئی آر درج اور تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں مہنگی اور جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے متعلق ٹاسک فورس زراعت پنجاب کے اس  فون نمبر 03002955539 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کریں۔ 24 گھنٹوں میں کاروائی ہو گی۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -