لیگی کارکنوں پر پولیس شیلنگ، مریم نواز  کی گاڑی پر حملہ،حکومت سیاسی مخالفین  کیخلاف غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال  کررہی ہے، سلطان محمود،احمد یار، غلام  قاسم ہنجرا، ذیشان گرمانی کا شدید ردعمل

  لیگی کارکنوں پر پولیس شیلنگ، مریم نواز  کی گاڑی پر حملہ،حکومت سیاسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)لیگی کارکنان پر پولیس شیلنگ اورمریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت کرتے (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)
ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی  الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر وسابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء،ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یشان گرمانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہی ہے،میاں برادران نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے تھے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران نیب مقدمات  سے ڈرنے والے نہیں ہیں،میاں برادران اپنی قوم کیلئے  نیب سمیت عدالتوں کا سامنا کر یں گے۔
حملہ