ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن محرم پر صفائی پلان کی تیاری شروع

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن محرم پر صفائی پلان کی تیاری شروع

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے موقع(بقیہ نمبر18صفحہ10پر)

 پر صفائی پلان کی تیاری شروع کردی ہے۔سی ای او عبدالطیف خان سے تحفظ عزاداری کونسل کے اراکین نے گزشتہ روز ان کے آفس میں شفقت حسنین بھٹہ نے کی قیادت میں ملاقات کی۔منیجر آپریشنز داود مکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔سی ای او عبدالطیف خان نے محرم الحرام کے موقع صفائی پلان کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف میں خصوصی صفائی کو پلان کا حصہ بنایا جائے اور جلوسوں کے روٹس پر چھڑکاو کے لئے  پلاننگ کی جائے،سی ای او نے کہا کہ مذہبی اور قومی ایام پر شہر کو صاف ستھرا رکھنا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور کمپنی گزشتہ محرم سے بہتر انتظامات سرانجام دے گی۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران مانیٹرنگ سٹاف روزانہ صفائی بارے رپورٹ پیش کرے گا۔شفقت حسنین بھٹہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمپنی نے صفائی کے بہترین انتظامات کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور مثالی صفائی پر پورا شہر ڈپٹی کمشنر اور سی ای او کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے موقع پر ہمیشہ احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ کمپنی محرم الحرام کے موقع پر صفائی کا مربوط پلان تیار کرے گی۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -