ستمبر میں میٹرک نتائج کا اعلان متوقع

ستمبر میں میٹرک نتائج کا اعلان متوقع

  

جام پور  (نامہ نگار)  میٹرک کے پیپرز مارکنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ستمبر کے دوسرے ہفتہ کو رزلٹ کے نتائج کا (بقیہ نمبر17صفحہ10پر)

اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ بات تعلیمی پورڈ ڈیرہ کی چیرمین ڈاکٹر کشور نائید خان نے راجن پور کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے قانون کے مطابق پیپرز مارکنگ کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ فرسٹ ائر کے طلباء کی پروموشن کے لیے کیس وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے پاس گیا ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع کی ایجوکشن اتھارٹی کو نئے اپ گریڈ سرکاری تعلیمی اداروں کے الحاق بارے کیس دس اگست تک بورڈ جمع کرانے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔  سرکاری اداروں کی رجسٹریشن فیس اکتیس اگست تک معاف ہے۔ نتائج کا اعلان پندرہ ستمبر تک کر دیا جائے گا۔نئے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں اگر کوئی بھی مسلہ ہو تو براہ راست دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

نتائج کااعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -