40لاکھ بورڈ طلباء کو اگلی کلاسوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کی سمری منظور 

 40لاکھ بورڈ طلباء کو اگلی کلاسوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کی سمری منظور 

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)40لاکھ بورڈ طلباء کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کی سمری کی منظور کرلی گئی‘ تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے(بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

 نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ کرتے ہوئے انہیں براہ راست اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کوئی قانون نہ ہونے کی وجہ سے تاحال طلبا کی پرموشن نہ ہوسکی جبکہ سکولوں کے طلبا کو پروموٹ کردیا گیا جس پر شدید ردعمل سامنے آرہا تھا جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس فیصلے کی سمری کے ذریعے منظوری لینے کے لئے معاملہ وزارت قانون کو بھجوایاہے.جس نے کئی دن کے التواء کے بعد سمری کی منظوری دے دی ہے جسے اب حتمی منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا،کابینہ سے منظوری کے بعد 40 لاکھ طلباء کو اگلی جماعت میں ترقی دینے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -