ڈینگی افزائش کا خطرہ، ٹیم کا مختلف مقامات کا دورہ، دکانداروں کو نوٹس 

       ڈینگی افزائش کا خطرہ، ٹیم کا مختلف مقامات کا دورہ، دکانداروں کو نوٹس 

  

  ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان کی ڈینگی ٹیم نے دوران سرویلنس ڈینگی افزائش کے خطرے کے پیش نظر مختلف دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ائندہ احتیاطی تدابیر پر عمل  نہ کرنے  والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت ملتان کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر وزٹ کیئے۔اس دوران ولی خان ٹائر شاپ (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

اور ایک دکاندار کو چیک کیا گیا۔جہاں پر ڈینگی مچھر  اور لاروا  کی افزائش کا خطرہ پایا گیا۔ٹیم نے مذکورہ دکانداروں کو نوٹس جاری کیا۔ائندہ ڈینگی سے متعلقہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں محکمہ صحت نے ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں۔ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ بھی  کیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -