اسلامیہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی، ایم فل  اور دیگر پروگراموں میں داخلوں کا اعلان

اسلامیہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی، ایم فل  اور دیگر پروگراموں میں داخلوں کا ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ایم فل، ایم(بقیہ نمبر6صفحہ10پر)

 ایس، ایم ایس سی آنرز، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیاہے۔ فال سمسٹر 2020میں جن پروگراموں میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہو رہے ہیں اُن میں ایگرانومی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، کیمسٹری، اکنامکس، ایجوکیشن، فارسٹری، الیٹریکل انجینئرنگ، ہارٹیکلچر، مینجمنٹ سائنسز، فارسی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس، فارماکولوجی، پولی ٹیکل سائنس، شماریات اور سوائل سائنسز شامل ہیں۔ جبکہ ایم فل میں ایگرانومی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، کامرس، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ، ایسٹرن میڈیسن، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش لینگوئسٹکس، اینٹامولوجی، الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، جغرافیہ، ہارٹیکلچر، مینجمنٹ سائنسز، ایم بی اے (ویک ڈیز اینڈ ویک اینڈ پروگرام)، میڈیا سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، فارسی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنٹیکس، فارماکالوجی، فارما سیوٹکس، فارما سیوٹیکل کیمسٹری، فزکس، پو لیٹیکل سائنس، سوائل سائنس، سوشل ورک، شماریات، اُردو اینڈ اقبالیات شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کے مطابق وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے خصوصی GATٹیسٹ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اُن چند جامعات میں شامل ہے جو اپنے طور پر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پرگراموں میں داخلہ کے ٹیسٹ منعقد کر رہے ہیں۔ 

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -