جشن آزادی، ملتان میں ٹریفک پلان فائنل
ملتان (وقائع نگار) سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 14 اگست/جشن ا?زادی(بقیہ نمبر7صفحہ10پر)
کے حوالے سے شہر بھر کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق ملتان شہر کے اہم مقامات پارکوں، بازاروں، چوکوں پر سپیشل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جو کہ شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرے گی تاکہ کسی قسم کے ٹریفک پرابلم سے عوام الناس کومحفوظ رکھا جا سکے۔ ٹریفک سٹاف ہمراہ لفٹر شہر میں پارکنگ انتظامات کے حوالہ سے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے۔ اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر میں کریک ڈاؤن جاری رکھے گا۔ اس سلسلہ میں شہر کے تمام فلائی اوورز پر اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کے علاوہ اضافی ڈیوٹی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ساتھ تعاون کریں، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، کم عمر نا سمجھ بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں تاکہ ون ویلنگ/مقابلہ بازی جیسے جان لیوا کھیل کا حصہ نہ بنیں۔
فائنل