بہاولپور میں غیر معیاری آئل اینڈ گھی انڈسٹریز کا پروڈکشن یونٹ سیل

     بہاولپور میں غیر معیاری آئل اینڈ گھی انڈسٹریز کا پروڈکشن یونٹ سیل

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ‘393فوڈ یونٹس کو نوٹس‘18کو جرمانے‘ 758لیٹرغیرمعیاری مشروبات، 555کلو آئل،476ساشے گٹکا اور135لیٹر دودھ تلف‘بہاولپور میں غیر معیاری آئل اینڈ گھی انڈسٹریز (بقیہ نمبر12صفحہ10پر)

کا پروڈکشن یونٹ سربمہرکردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بہاولپور میں علی حیدر آئل اینڈگھی انڈسٹریز کے استعمال شدہ گھی کو دوبارہ استعمال میں لانے،نامکمل لیبلنگ کرنے،مصنوعات کی رجسٹریشن نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے،پانی کے لیے آلودہ فلٹرزکا استعمال کرنے اور پروڈکشن ایریامیں گندگی پائے جانے پرآئل پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔مزید بہاولپور میں اعجاز،بخاری پان شاپ، مشتاق کریانہ سٹوراور لیہ میں سیف کریانہ سٹور کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، گٹکا فروخت کرنے،ایکسپائرڈ جوس فروخت کرنے اور مصنوعات پرغلط لیبلنگ ہونے پر سیل کیا گیا۔رحیم یارخان میں پیراڈائیز فودزاور بہاولنگرمیں واقع بی ایف سی فوڈز کودی گئی ہدایایت پرعمل نہ کرنے،ناقص خوراک سٹور کرنے پر سیل کیاگیا۔راجن پور میں نیو کوئٹہ زم زم ہوٹل کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مرچوں کا استعمال کرنے،سلاد کے لیے گلے سڑے ٹماٹروں کا استعمال کرنے،آلودہ فریزمیں خوراک سٹور کرنے پرسیل کیاگیا۔ وہاڑی میں عبدال سوڈا واٹر کو چینی کی جگہ مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے، مس برانڈنگ کرنے پر سیل کیاگیا۔اس کے علاوہ بہاولپو رمیں الحمد آئس فیکٹری، ڈی جی خان میں اللہ بخش بھوپا آئس فیکٹری،بہاولنگر میں صدیق شفیق شوگر سٹور،لیہ میں اذان کریانہ،رحیم یارخان میں عامر بیکرزاور اجن پور میں ملک جاوید کریانہ سٹور کو فلٹر چینچ ریکارڈ نہ ہونے،زائدالمیعاد اشیاء  فروخت کرنے، پروڈکشن ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر10،10ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید براں ملتان میں 143، بہاولپور میں 74، ساہیوال میں 93اور ڈیرہ غازی خان میں 131 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ملتان میں 08، بہاولپور میں 06، ساہیوال میں 1 اور ڈی جی خان میں 03فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 126,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

سیل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -