کورونا کیخلاف جنگ میں جان دینے والے مسیحا اور ہیرو ہیں: کوثر ثمرین

کورونا کیخلاف جنگ میں جان دینے والے مسیحا اور ہیرو ہیں: کوثر ثمرین

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریڈیوپاکستان ملتان کی اسٹیشن ڈائریکٹرکوثرثمرین نے کہاہے کہ ہم اس مرتبہ یوم آزادی کوروناوائرس سے نجات اورلاک ڈاؤن سے آزادی کے ماحول میں منارہے ہیں۔اس موقع پرجہاں ہم جنگ آزادی کے شہداء اوررہنماؤں کوخراج (بقیہ نمبر13صفحہ10پر)

عقیدت پیش کررہے ہیں‘وہیں کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے مسیحاؤں کوبھی یادکررہے ہیں۔یہ ہمارے وہ ہیروہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پرقربان کردیااوریہ انہیں کی قربانیوں اورحکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کانتیجہ ہے کہ پاکستان پانچ ماہ بعدمعمول کی سرگرمیوں کی جانب لوٹ آیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈیوپاکستان ملتان کے سٹوڈیوزمیں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ”چاندمیری زمین پھول میراوطن“کے عنوان سے منعقدہونے والے خصوصی مشاعرے میں میزبان کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ریڈیوپاکستان ملتان کااعزازہے کہ اس مرتبہ جشن آزادی کے موقع پرقومی نشریاتی رابطے پرملتان کامشاعرہ نشرکیاجارہاہے ۔محفل مشاعرہ کی صدارت پروفیسرانورجمال نے کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹرمحمد امین اورمحترمہ نوشابہ نرگس تھیں۔نظامت کے فرائض رضی الدین رضی نے انجام دیئے۔اس موقع پرجن شعراء نے وطن عزیز اورشہدائے کورونا کوخراج تحسین پیش کیا‘ان میں قمررضاشہزاد،مستحسن خیال،ڈاکٹرمقبول گیلانی،تحسین غنی،ناصربشیر،صائمہ نورین بخار،اشعرحسن کامران،ڈاکٹرشہزادہ وحیداورتانیہ سلیم عابدی شامل ہیں۔پروگرام کے پروڈیوسرقمرہاشمی اورایگزیکٹوپروڈیوسرجعفربلوچ تھے۔اس موقع پرپروگرام منیجر ریاض میلسی اورریڈیوپاکستان کا دیگرسٹاف بھی موجودتھا۔ یہ مشاعرہ 14اگست کی صبح 9بجکر10منٹ پرقومی نشریاتی رابطے پرنشرکیاجائے گا۔

کوثرثمرین 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -