ہفتہ آزادی، جماعت اسلامی کی تیاریاں، شیڈول فائنل
ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ہفتہ آزادی بھرپور انداز میں منائے گی تمام حلقہ جات میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گاپاکستان قائد اعظم اور مسلمانان ہند کی قربانیوں اور جہد مسلسل کا ثمر ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو اس بنیاد پر لایا جائے جس بنیاد پر پاکستان کو حاصل کیا گیا مسلمانوں نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا قائد اعظم اور مسلمانوں (بقیہ نمبر14صفحہ10پر)
کی قیادت نے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر اس ملک پاکستان کی بنیاد رکھی۔ امیر جماعت اسلامی ملتان نے چمن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی کے قریب متحرک ہیں ہمارے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان کا تدارک کریں اور ان کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ سیلاب اور مان سون بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے جس کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے حکومت خود سے اپنی ذمہ داری سمجھے اور کام کرے تو مسائل کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔
فائنل