تعلقات کا شبہ، اغوا کے بعد شہری قتل  حادثے میں نوجوان جاں بحق 

      تعلقات کا شبہ، اغوا کے بعد شہری قتل  حادثے میں نوجوان جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   وہاڑی،رحیم یارخان(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)پولیس تھانہ لڈن کے نواحی علاقہ انوارآبادموضع فیض واہ میں خاتون کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں پانچ افرادنے ریاض احمدلنگڑیال نامی شخص کو مبینہ طورپراغواکرنے کے بعد تشددکرکے قتل کردیا،مقتول کے ورثا ء  واقعات کے مطابق تھانہ لڈن کے علاقہ انوارآبادموضع فیض واہ میں مسلح افراد نے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ریاض احمدلنگڑیال نامی شخص کو مبینہ طور پرسڑک سے اغوا کیااوراپنے گھر میں لے گئے جہاں پرملزمان اسے تشددکا نشانہ بناتے رہے جس سے وہ موقع پرہی دم توڑگیاورثاء نے پولیس کواطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش برآمد کرکے چارملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ نعش کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے مشتعل ورثاء (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)
نے ہسپتال کے باہر ہنگامی آرائی شروع کردی جس پرپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی ہیتیز رفتار مزدہ ٹرک بے قابو ہوکر مسافر بس سے ٹکرا گیا‘ 24 سالہ نوجوان جان بحق‘دوسرا شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر مقامی پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے پر بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی مسافربس سے پیچھے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تحصیل رینالہ خورد ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ولایت خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حبیب الرحمان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثہ