نیب کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ 

نیب کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ 

  

 لاہور(نامہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ نیب لاہور میں مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کے لئے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا گیا،نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کیساتھ اس نوعیت کا برتاؤ کیا گیا ہے، جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملے کو بھی زخمی کیا گیا،مریم نواز کی پیشی، پولیس نے کارکنوں کی درگت بنادی،ترجمان نیب کے مطابق نیب کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سرانجام دیتا ہے۔ 

نیب

مزید :

صفحہ اول -