اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے: نور الحق قادری، محرم میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنا نا ہے: قبلہ ایاز
اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کی کوشش ہورہی ہے، اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے، خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام برین اسٹارمنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں عوام کواستعمال ہونے سے بچانا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ علما نے فرقہ وارانہ فسادت کوفہم فراست سے ختم کیا، سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں ناکام بنانی ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ محرم میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنانا ہے، کنونشنکے انعقاد کی وجہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، بیرونی طاقتوں کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کی تیاری کی جارہی ہے، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے، پہلی سازش اپریل میں کورونا کی آڑ میں کی گئی۔
نورالحق قادری/قبلہ ایاز