حکومت کا ایجنڈا انتقام اورمافیا کو پالنا: رانا ثنا ء اللہ، حکمرانوں پر خوف طاری ہو چکا: مریم اور نگزیب

حکومت کا ایجنڈا انتقام اورمافیا کو پالنا: رانا ثنا ء اللہ، حکمرانوں پر خوف ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے۔ حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر رانا اللہ نے مریم نواز کی  طلبی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں۔ یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن)  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پورے شہر میں رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھا جاسکتا ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے، فسطائی سوچ اور مسترد حکمران کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام کا راستہ روکا جاسکا، نہ روکا جاسکے گا۔

مافیا،انتقام

مزید :

صفحہ آخر -