انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن،پنجاب کالج کے طالبعلم کو نقد اور لیپ ٹاپ کا انعام

انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن،پنجاب کالج کے طالبعلم کو نقد اور لیپ ٹاپ کا انعام

  

   لاہور(پ ر)پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی ہمیشہ سے پنجاب گروپ آف کالجز کی روایت رہی ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے  یو ای ٹی انٹری ٹیسٹECAT    میں پہلی پوزیشن حاصل کر نیوالے اپنے طالبعلم ثقلین مشتاق کو پچاس ہزار روپے اور لیپ ٹاپ کا انعام د یا گیا۔ ثقلین مشتاق نے یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں 400 میں سے 394 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ہونہار طالبعلم ثقلین مشتاق کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام دینے کی تقریب پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس 8 میں منعقد کی گئی، پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائر یکٹر لاہور ریجن عارف چودھری کی جانب سے طالبعلم کو 50 ہزار روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا گیا، اس موقع پرثقلین مشتاق نے کہا اس کا میابی میں پنجاب گروپ اورSTEPکے اساتذہ کا اہم کردار ہے جن کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ پنجاب گروپ آف کالجز لاہور کے ڈائریکٹر عارف چودھری نے کہا STEP کا انٹری ٹیسٹ  تیاری کا نظام بہترین ہے جس میں طلبہ کو داخلہ ٹیسٹوں کیلئے بہترین تیاری کروائی جاتی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ MDCAT  میں بھیSTEP کے طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -