وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنیب آفس پہنچ گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنیب آفس پہنچ گئے 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنیب آفس پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب آفس پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کے معاملے پرموقف پیش کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کےخلاف نیب کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرایا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر رکھا تھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار صرف ایک گاڑی میں نیب آفس پہنچے،ان کے ساتھ کوئی سکیورٹی تھی نہ کوئی پروٹوکول ، وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی سے قبل نیب آفس کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور غیر اہم افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ نیب اگر دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا اور ہر چیزدکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں۔ ہمارے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔ نیب میں بھی پیش ہوں گا۔