مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو 14 ...
مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار58 لیگی کارکنوں کو ضلع کچہری میں پیش کردیاگیا،عدالت نے پراسیکیوشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اورملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے احکامات جاری کر دئیے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے 58 کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،ملزمان میں شیخ بلال،تصور حسین، امیر حمزہ ،پرویز اقبال، میاں عمران، مجاہد، ساجداوردیگر شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -