”نیب پیشی پر مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہوا “ رانا ثناءاللہ نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا 

”نیب پیشی پر مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہوا “ رانا ثناءاللہ نے گاڑی کا شیشہ ...
”نیب پیشی پر مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہوا “ رانا ثناءاللہ نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

لاہور (دیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز پیشی کے لیے نیب دفتر پہنچیں تو اس موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی جارچ بھی کیا، اس موقع پر مریم نواز کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا جس سے ان کی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

اب مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر نہیں لگا بلکہ اطراف کی عمارتوں سے لیزر گن فائر ہوا اور یہ مریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے بلایا گیا، بیریئر کے پیچھے سے گاڑی پر پتھراو¿ کیا گیا، اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو بہت نقصان ہوتا۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کی وردی میں اہلکاروں نے گاڑی پر پتھراو¿ کیا، بلٹ پروف ہونے کے باوجود ونڈاسکرین ٹوٹ گئی، سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف گاڑی کے شیشے نہیں ٹوٹ سکتے۔ 

مزید :

قومی -