سپریم کورٹ،نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ،نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر ...
سپریم کورٹ،نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں عدالت سے 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی ضمانت کافیصلہ واپس لے ،سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہوگا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے سے پیراگراف نمبر18 سے 48 اور56 سے 70 تک حذف کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -