پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قراردیں پھر ہم آپ کے ساتھ ہیں ،سردار اختر مینگل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی این پی کے رہنماسردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا کسی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے وہ دہشتگرد بن جاتا ہے،شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اور آئین توڑنے والا نہیں ،پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قراردیں پھر ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
بی این پی کے سردار اخترمینگل نے قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت و اپوزیشن اتفاق رائے میں بی این پی شامل نہیں، جب حکومت کاحصہ تھے تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیاجاتاتھا،آزادنبچزپر بیٹھے ہیں،ہم چلتی گاڑی کے مسافر نہیں ۔
سردار اختر مینگل نے کہاکہ پہلے تو وضاحت ہونی چاہئے کہ دہشتگردی ہے کیا،کیا اس ملک کے وزرائے اعظم کو دہشتگردقرارنہیں دیاگیا۔بی این پی رہنما نے کہاکہ کیا کسی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے وہ دہشتگرد بن جاتا ہے،شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اور آئین توڑنے والا نہیں ،انہوں نے کہاکہ پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قراردیں پھر ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔