عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہونے کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر تک تفتیش کی گئی ؟ جانئے 

عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہونے کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر تک تفتیش کی گئی ؟ ...
عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہونے کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر تک تفتیش کی گئی ؟ جانئے 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوگئے جہاں ان سے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں تقریبا ایک گھنٹہ 45 منٹ تک تفتیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر صرف ایک گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس سے روانہ ہوئے اور نیب پہنچے۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلی سے ایک گھنٹہ 45منٹ تک پوچھ گچھ کی اور شراب کے لائسنس کے اجراءسے متعلق سوالات کیے۔عثمان بزدار نے نیب کے سوالات کے جواب دیے اور ذاتی حیثیت میں اپنا موقف پیش کیا۔

وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی نیب لاہور میں پیش ہوگئے اور کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔وزیر اعلی عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو قوائد کے برعکس شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -