قومی اسمبلی ،اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریرنصاب کاحصہ بنانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی ،اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ...
قومی اسمبلی ،اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریرنصاب کاحصہ بنانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 11 اگست 1947 کی تقریر کو نصاب کاحصہ بنانے کی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،اجلاس میں بانی پاکستان کی اقلیتوں سے متعلق تقریر کو نصاب کاحصہ بنانے کی قراردادپیش کی گئی ،قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور سازاسمبلی میں تقریرکی، تقریر کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کاحصہ بنایا جائے،نئی نسل کوقائداعظم محمد علی جناحؒ کے اقوال سے روشناس کروایاجائے۔

ایوان نے اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریرنصاب کاحصہ بنانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -