قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا،وزیراعلیٰ عثمان ...
قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہمارا دامن صاف ہے،جب بھی بلایا جائے گا، اپنا موقف ضرور دوں گا،ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں،کوئی قانون سے بالاتر نہیں،گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا،صرف ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا،نیب کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدارنے کہاکہ لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے،ہمارا دامن صاف ہے،جب بھی بلایا جائے گا، اپنا موقف ضرور دوں گا،انہوں نے کہاکہ ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں،کوئی قانون سے بالاتر نہیں،نیب میں پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا ہوں،گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا،قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا،قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے،غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے،پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -