صحافیوں کی طرف سے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

صحافیوں کی طرف سے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
صحافیوں کی طرف سے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں ایک الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ سٹاف، یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور حلقہ علم و ادب سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام سینئر صحافی عبدالرحمن رضا نے کیا جس میں قونصل جنرل احمد امجد علی، پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند، سید مصور عباس، مقامی عرب شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق، اشفاق احمد، سہیل خاور، سبط عارف، ارشد انجم، امجد قاسمی، سعدیہ عباسی، چودھری نعیم اقبال، راجہ عابد، اویس قریشی، یاسر خان جدون، صلاح الدین، زمرد بونیری اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنا عرصہ ملازمت پوری کر کے جانے والے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کی قونصلیٹ میں خدمات کے بارے قونصل جنرل احمد امجد علی دیگر قونصلیت افسران گیان چند، سید مصور عباس اور صھافیوں سہیل خاور، اشفاق احمد، طاہرمنیر طاہر، سبط عارف، ارشد انجم، زمرد بونیری اور عبدالرحمن رضا نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر متذکرہ شرکائے تقریب نے کہا کہ پریس قونصلر عاشق حسین شیخ نے اپنا عرصہ ملازمت بطریق احسن گزارا ہے اور پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔ پریس قونصلر اور صحافیوں نے مل کر ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور پاکستان کا سافٹ امیج ہی دنیا کو دکھایا ہے۔ پریس قونصلر عاشق حسین شیخ کی خدمات مثالی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جبکہ صحافیوں کے ساتھ ان کے تعلقات بھی مثالی رہے ہیں جس پر انہیں کامیاب پریس قونصلر کے فرائض انجام دینے والے قونصلر کا اعزاز دیا جاسکتا ہے۔

اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر عاشق حسین شیخ نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعاون کرنے پر امارات میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ عاشق حسین شیخ نے کہا کہ وہ پاکستان جاکر بھی یہاں کے صحافیوں کا پیار محبت خلوص اور حسن سلوک یاد رکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں عبدالرحمن رضا کی طرف سے مہمانان خصوصی کو تحفے بھی دئیے گئے اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیاگیا۔