کراچی پورٹ ٹرسٹ میں20 کروڑ کی کرپشن،جونیئراکاﺅنٹ آفیسر محمد یوسف گرفتار 

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں20 کروڑ کی کرپشن،جونیئراکاﺅنٹ آفیسر محمد یوسف گرفتار 
کراچی پورٹ ٹرسٹ میں20 کروڑ کی کرپشن،جونیئراکاﺅنٹ آفیسر محمد یوسف گرفتار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 20 کروڑ کی کرپشن پر کے پی ٹی کے جونیئراکاﺅنٹ آفیسر محمد یوسف کو گرفتار کرلیاجبکہ کے پی ٹی اے چیف اکاﺅنٹ آفیسر عزیر احمد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،فراڈ میں ملوث سرکاری بینک کے منیجرخسروراشد اورشہری شارق کو گزشتہ شب گرفتار کیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کہاکہ کے پی ٹی فراڈ میں سرکاری بینک کی اے وی پی صدف صدیقی بھی نامزد ہیں،ڈائریکٹر ایف آئی اے کرچی منیر شیخ نے کہاکہ گرفتار ملزم شارق نامزد ملزمہ صدف صدیقی کے شوہر ہیں ،ملزموں نے انویسمنٹ بورڈ اورٹریژری بل کی آڑ میں رقم جعلی اکاﺅنٹ میں منتقل کی ،ملزموں نے جعلی اکاﺅنٹ میں منتقل رقم بعد میں خودنکلوائی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -