وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سابق ڈی جی ایکسائز وعدہ معاف گواہ بن گئے ، نیب کو اپنے بیان میں کیا کچھ بتایا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سابق ڈی جی ایکسائز وعدہ معاف گواہ بن گئے ، نیب ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سابق ڈی جی ایکسائز وعدہ معاف گواہ بن گئے ، نیب کو اپنے بیان میں کیا کچھ بتایا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہوئے جس دوران ان سے تقریبا پونے دو گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ عثمان بزدار کے خلاف دو افراد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔

میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کے مطابق سابق ڈی جی ایکسائز اکر م اشرف گوندل نے نیب کو وعدہ معاف بننے کی باضابطہ درخواست دیدی ہے اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے ۔اکرم اشرف گوندل کو گزشتہ روز بھی بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا تاہم گزشتہ روز حالات خراب ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا جس کے بعد آج بیان ریکارڈ کر لیا گیاہے ۔چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا جائے گا ۔اس کے علاوہ ایک اور سررکاری افسر سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس نے بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

اکر م اشرف گوندل نے نیب کو دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیاہے کہ ”وزیراعلیٰ آفس کو بتایا تھا کہ تمام این او سی مکمل نہیں ہیں اور شراب کا این او سی غیر قانونی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری راحیل احمد صدیقی کی جانب سے دباﺅ آنے پر دستخط کیے اور شراب کا لائسنس جاری کیا ۔مجھ سے دباﺅ ڈال کر دستخط کروائے گئے ۔“

اس کے علاوہ سینئر صحافی حامد میر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب کا لائسنس جاری کرنے کے کیس میں دو سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ،ایک کا تعلق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ہے دوسرے کا تعلق وزیراعلیٰ کے سٹاف سے ہے دونوں کا نیب سے رابطہ ہو چکا ہے وزیراعلیٰ کے خلاف نئی شکائتیں بھی آ گئیں۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -