حکومت کو کیاشوق ہے ہرمعاملے کیلئے اتھارٹی بنا دی جاتی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا رنگ روڈ سے متعلق زیرالتواتمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم 

حکومت کو کیاشوق ہے ہرمعاملے کیلئے اتھارٹی بنا دی جاتی ہے،چیف جسٹس ...
حکومت کو کیاشوق ہے ہرمعاملے کیلئے اتھارٹی بنا دی جاتی ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا رنگ روڈ سے متعلق زیرالتواتمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے رنگ روڈ سے متعلق زیرالتواتمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے حکومت پنجاب،ایل ڈی اے ،رنگ روڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو جواب داخل کرانے کاحکم دیدیا۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو کیاشوق ہے ہرمعاملے کیلئے اتھارٹی بنا دی جاتی ہے،ایل ڈی اے کو تالے لگادیں اگرحکومت نے ایسی ہی اتھارٹیز بنانی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ حکومت کو کیاشوق ہے ہرمعاملے کیلئے اتھارٹی بنا دی جاتی ہے،سٹی راوی کیلئے نئی اتھارٹی بنا دی گئی ،ایل ڈی اے کو تالے لگادیں اگرحکومت نے ایسی ہی اتھارٹیز بنانی ہیں ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ رنگ روڈ اتھارٹی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟،کیاپنجاب رولز آف بزنس میں رنگ روڈ اتھارٹی آتی ہے؟،سرکاری وکیل نے کہاکہ رنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت بنائی گئی۔

عدالت نے رنگ روڈ سے متعلق زیرالتواتمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے حکومت پنجاب،ایل ڈی اے ،رنگ روڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو جواب داخل کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -