روز ویلٹ ہوٹل کیلئے کتنی امداد کی منظوری دیدی گئی؟ بڑی خبر

روز ویلٹ ہوٹل کیلئے کتنی امداد کی منظوری دیدی گئی؟ بڑی خبر
روز ویلٹ ہوٹل کیلئے کتنی امداد کی منظوری دیدی گئی؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس کے علاوہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جب کہ ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -