جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لمبے عرصے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور خیبرپختون خواہ حکومت کو بی آر ٹی کی مستقبل میں ہونے والے افتتاح پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، میں جانتا ہوں کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے میں سخت محنت کی گئی ، پوری ٹیم مبارک باد کی حقدار ہے ، جلد ہی پشاور کے عوام معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سے لطف اندوز ہوں گے ۔“
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل 13 اگست کو بی آر ٹی پراجیکٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں ۔یاد رہے کہ جہانگیر ترین کا نام شوگر انکوائری میں آیا تھا تاہم وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور بتایا گیاہے کہ وہ علاج کی غرض سے وہاں موجود ہیں ۔