”مجھ سے رابطے میں رہنے والے اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں “مسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم این اے کھیل داس کوہستانی کورونا کاشکار ہوگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم این اے کھیل داس کوہستانی کورونا کاشکار ہوگئے اور انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مریم نواز کے بلانے پر گزشتہ روز نیب لاہور آفس گیاتھا،طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایاجس کی رپورٹ پازیٹو آگئی ہے۔لیگی اقلیتی رکن قومی اسمبلی نے خود کو گھرپر آئسولیٹ کرلیاہے۔کھیل داس کوہستانی نے کہاہے کہ مجھ سے رابطے میں رہنے والے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں ۔
واضح رہے کہ کھیل داس کوہستانی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔