نیب نے مریم نواز کے کزن کو 17 اگست طلب کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مریم نواز کے کزن محسن لطیف کو طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہوئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، لاہور ڈیویلپمنٹ (ایل ڈی اے) اور اوقاف کے افسران بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔