ساﺅتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کو بڑی سزا سنا دی گئی

ساﺅتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کو بڑی سزا سنا دی ...
ساﺅتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کو بڑی سزا سنا دی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساﺅتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے تین پاکستانی ایتھلیٹس پر 4،4 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انتظامی کمیٹی اور واڈا کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹکس حکام سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ پر 4،4 سال کیلئے اتھلیٹکس کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی سے مطلع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی جانب سے ابھی اس پابندی کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے۔

واضح رہے محبوب اور محمد نعیم نے گولڈمیڈلز جیتے تھے جبکہ سمیع اللہ برانز میڈل پانے میں کامیاب ہوئے تھے، محبوب علی اور نعیم نے ریلے ریسز ٹیم کا حصہ بن کر برانز میڈل جیتے تھے، پابندی لگنے کے بعد ان اتھلیٹس سے تمام میڈلز واپس لے لئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -