کوٹ سادات میں شجرکاری مہم کا آغاز، منیر ہشیار پوریا نے پودا لگایا

کوٹ سادات میں شجرکاری مہم کا آغاز، منیر ہشیار پوریا نے پودا لگایا
کوٹ سادات میں شجرکاری مہم کا آغاز، منیر ہشیار پوریا نے پودا لگایا

  

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں کوٹ سادات میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پاکستان بھر کی طرح کوٹ سادات میں بھی شجرکاری شروع کردی گئی ہے۔

سپیریئر کالج کے ڈائریکٹر منیر ہشیار پوریا نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے دلچسپی ظاہر کی۔

برائٹ فیوچر سکول کے پرنسپل سید احمد رضا کی قیادت میں وحید خلجی، سید سیف رضا، آفتاب شاہ ، یوسف نقشبندی، سید ظفر شاہ، شاہزیب حیدر ، بلال راجپوت اور دیگر نے پودے لگائے۔

شجرکاری مہم کے مہمان خصوصی منیر ہشیار پوریا کا کہنا تھا کہ پودے ہمارا مستقبل ہیں، اس مہم کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

سید احمد رضا کے مطابق پودے لگانے سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ آب و ہوا بھی صاف ہوگی جس سے بہت سی بیماریاں قدرتی طریقے سے ختم ہوجائیں گی۔

شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر سید علی احمد شاہ المعروف حضرت صاحب نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی ۔

تقریب کے روح رواں حافظ بلال راجپوت نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ گاؤں کو ہرا بھرا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومتی سطح پر اگر ہمیں پودے فراہم کیے جائیں تو ریکارڈ مدت میں ہم پورے علاقے کو ایک باغ کی شکل میں تبدیل کردیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -