وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قومی احتساب بیوروکی تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سمیت اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سے جائیداد خریدنے کا سوال کیا گیا، نیب نے اثاثہ جات کا پرفارما وزیر اعلیٰ پنجاب کو دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے رشتے داروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ نے کتنی جائیدادیں خریدیں یا لیز پر لیں اس بات کا ریکارڈ ان سے طلب کیا گیا ہے۔عثمان بزدار نے ان سوالات پر نیب سے وقت مانگ لیا ہے۔

مزید :

قومی -