فتح کے باوجود انگلش بلے باز نے پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کو بہترین قرار دیدیا، ساتھی کھلاڑیوں کو بھی خبردار کر دیا کیونکہ۔۔۔

فتح کے باوجود انگلش بلے باز نے پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کو بہترین قرار دیدیا، ...
فتح کے باوجود انگلش بلے باز نے پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کو بہترین قرار دیدیا، ساتھی کھلاڑیوں کو بھی خبردار کر دیا کیونکہ۔۔۔

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈوم سبلی نے کہا ہے کہ پاکستانی باﺅلنگ اٹیک بہترین ہے اور انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کو محتاط رہنا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈوم سبلی نے اپنے ایک بیان میں ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلنگ اٹیک سے محتاط رہیں کیونکہ ان کی باﺅلنگ لائن بہت ہی بہترین ہے۔ 

ویڈیو لنک پر میڈیا کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے باﺅلنگ اٹیک کے پاس تمام بہترین لوازمات موجود ہیں اور ہمیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنی چاہئے۔ 

مزید :

کھیل -