شعیب ملک کب انگلینڈ روانہ ہوں گے اور قومی سکواڈ کو کب جوائن کریں گے؟ تفصیلات منظرعام پر

شعیب ملک کب انگلینڈ روانہ ہوں گے اور قومی سکواڈ کو کب جوائن کریں گے؟ تفصیلات ...
شعیب ملک کب انگلینڈ روانہ ہوں گے اور قومی سکواڈ کو کب جوائن کریں گے؟ تفصیلات منظرعام پر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک دبئی میں 3 روز قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کے بعد 15 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل راؤنڈر لندن ایئرپورٹ سے بذریعہ بس ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے جہاں قومی سکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا جبکہ سابق کپتان کو رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی 20 سیریز میں شرکت کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -