سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی 
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے ، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار457 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار537 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار487 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار110 روپے ہو گئی تھی۔ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزید :

بزنس -