موبائل فون پھٹنے سے دھماکہ، پورے گھر میں آگ لگ گئی، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

موبائل فون پھٹنے سے دھماکہ، پورے گھر میں آگ لگ گئی، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر ...
موبائل فون پھٹنے سے دھماکہ، پورے گھر میں آگ لگ گئی، کتنے لوگ مارے گئے؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موبائل فون پھٹنے کی وجہ سے لگنے والی آگ نے ایک ہی گھر کے تین افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

تامل ناڈو کے ضلع کرور کے علاقے رائے نور میں رات کے وقت ایک گھر میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ نے پورے گھر کو پل جھپکتے ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کا اس وقت پتا لگا جب گھر سے دھواں نکلتا ہوا نظر آیا، پولیس اور امدادی ٹیموں نے خاتون کو گھر سے نکالا تو وہ مرچکی تھی جبکہ اس کے 3 سالہ جڑواں بیٹے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -