پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کی مریم ا ورنگزیب کے کان میں سرگوشی ،اس کے بعد کیا ہوا ؟دلچسپ خبر آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نیب میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈ یا پر خوب چرچا ہوا ۔اب اس پریس کانفرنس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈ یا پر پھیل گئی ہے جس میں مریم نواز اپنے پیچھے کھڑی مریم اورنگزیب کے کان میں سرگوشی کی جس کے بعد مریم اورنگزیب نے اپنے موبائل پر ایک میسج لکھا اور پھر پریس کانفرنس میں موجود رپورٹر کو ہاتھ کے اشارے سے کہا کہ اپنا موبائل دیکھو ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب کی جانب سے اس اشارے کے بعد ایک رپورٹر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب ابھی تک خاموش کیوں ہیں ؟اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنے حصے کا سارا کام کردیا ہے ۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا کہ” نسل بدل گئی انداز وہی-مطمئن لبرلز کی نئی لیڈر-سوال پلانٹڈد جواب پلانٹڈڈ۔نالائقی ایسی کہ پہلا سوال ہی پلانٹڈڈ چاہئیے۔ چھوٹی مریم بتا رہی ہے ابھی رک جائیں چند سوال ہو لینے دیں۔جب عارف نے پلانٹڈ سوال پوچھا تو آنکھوں میں روشنی دیکھیں۔غلط کرنے پر شرمندگی کی بجائے اعتماد دیکھیں“
ماشاللہ نسل بدل گئی انداز وہی-مطمئن لبرلز کی نئی لیڈر-سوال پلانٹڈد جواب پلانٹڈڈ۔نالائقی ایسی کہ پہلا سوال ہی پلانٹڈڈ چاہئیے۔ چھوٹی مریم بتا رہی ہے ابھی رک جائیں چند سوال ہو لینے دیں۔جب عارف نے پلانٹڈ سوال پوچھا تو آنکھوں میں روشنی دیکھیں۔غلط کرنے پر شرمندگی کی بجائے اعتماد دیکھیں pic.twitter.com/ACQe81Iwoe
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 12, 2020