ٹوئٹر نے بدکلامی کو روکنے کیلئے انتہائی زبردست فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹر نے بدکلامی کو روکنے کیلئے انتہائی زبردست فیچر متعارف کرا دیا
ٹوئٹر نے بدکلامی کو روکنے کیلئے انتہائی زبردست فیچر متعارف کرا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بدکلامی کو روکنے کیلئے ایک زبرردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹ پر ری پلائے کو محدود کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے ’ریپلائے لمٹنگ فیچر‘ کے ذریعے صارفین اپنے ٹوئٹ پر آنے والے ریپلائے کو محدود کر سکیں گے۔ اس سے قبل صارف کے ٹوئٹ پر کوئی بھی ریپلائے کر سکتا تھا لیکن اب صارف اپنی پوسٹ کیلئے ریپلائے کرنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق چن سکیں گے۔

ٹوئٹر اس فیچر پر رواں سال مئی سے تجربہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے بلاک اور میوٹ کے آپشن کو استعمال کرنے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹوئٹر نے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کیلئے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ صارفین اور ویب سائٹ پر بھی فعال ہو گیا ہے۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -