34 سالہ خاتون اپنے باتھ روم کی صفائی کرتے ہوئے ہلاک، کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ بھی ہمیشہ احتیاط کریں گے

34 سالہ خاتون اپنے باتھ روم کی صفائی کرتے ہوئے ہلاک، کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ بھی ...
34 سالہ خاتون اپنے باتھ روم کی صفائی کرتے ہوئے ہلاک، کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ بھی ہمیشہ احتیاط کریں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 34سالہ خاتون باتھ روم کی صفائی کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی، اور اس کی موت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر ہر خاتون باتھ روم کی صفائی کرتے وہ غلطی نہیں کرے گی جو اس خاتون سے سرزد ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی اس خاتون کا نام لی سیمور تھا جس نے باتھ روم کی صفائی کے لیے بلیچ میں ٹوائلٹ کلینر ملادیا اور اس سے باتھ روم کے فرش اور دیواروں کر رگڑنا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بلیچ اور ٹوائلٹ کلینر کے آمیزے سے نکلنے والی گیس سانس کے ذریعے سیمور کے جسم میں جاتی رہی اور بالآخر اسے دمہ کا ایک شدید اٹیک ہوا اور وہ باتھ روم میں ہی بے ہوش ہو کر گر گئی۔ خاتون پیٹر سیفری نامی ایک شخص کے کار واش پر ملازمت کرتی تھی۔ واقعے سے کچھ دیر پہلے پیٹر نے اسے کال کی اور کہا کہ وہ اسے پک کرنے 5منٹ میں پہنچ رہا ہے۔ پیٹر نے بتایا کہ میں نے لی سیمور کے گھر کے باہر پہنچ کر ڈور بیل بجائی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ اسی دوران میرے فون کی گھنٹی بجی اور میں نے دیکھا کہ لی سیمور کی کال تھی۔ میں نے فون اٹھایا تو سیمور کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں اور اس نے مجھے ایمبولینس بلانے کے لیے کہا۔ میں نے ایمبولینس کو کال کی۔ جب ہم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو لی سیمور باتھ روم میں ہی بے ہوش پڑی تھی۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں ہی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4دن تک کوما میں رہنے کے بعد گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لی سیمور کو دمہ کی معمولی شکایت تھی لیکن بلیچ اور ٹوائلٹ کلینر کے ری ایکشن سے جو گیس اس کے جسم میں گئی اس سے اسے دمے کا شدید اٹیک آ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -