کن مردوں میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے خواتین کے بعد مردوں کو بھی خبردار کردیا

کن مردوں میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے خواتین کے ...
کن مردوں میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے خواتین کے بعد مردوں کو بھی خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں چھاتی کا کینسر شاذ و نادر ہی ہوتا ہے تاہم کن مردوں کو یہ موذی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ جن مردوں کی قریبی رشتہ دار خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہو، ان مردوں کو بھی یہ بیماری لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ 
اس موضوع پر دنیا کی اس سب سے بڑی تحقیق میں سائنسدانوں نے چھاتی کے کینسر میں مبتلا 1ہزار 380مردوں پر تجربات کیے اور ان کے خاندان کی خواتین میں اس بیماری کی ہسٹری سے اس کا موازنہ کیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ ان مردوں میں اکثریت ایسے خاندان سے تعلق رکھتی تھی جن کی خواتین میں یہ بیماری کافی پائی جاتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اب اس بات کے ثبوت مل چکے ہیں کہ مردوں کی اکثریت میں چھاتی کا کینسر انہیں جینیاتی طور پر وراثت میں ملتا ہے۔ جن مردوں کے ’بی آر سی اے 2‘ (BRCA2) نامی جین میں میوٹیشن آجاتی ہے، انہیں چھاتی کا کینسر لاحق ہوتا ہے۔یہ میوٹیشن ایسے مردوں میں زیادہ پائی گئی ہے جن کے خاندان کی خواتین میں چھاتی کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے۔چنانچہ ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے مردوں کو محتاط رہنا چاہیے اور گاہے اپنے ٹیسٹ کرواتے رہنا چاہیے۔ “ 

مزید :

تعلیم و صحت -