بنگلہ دیشی خاتون کی شراب کے نشے میں برہنہ ہوکر تھائی لینڈ کے مقدس مقام پر شرمناک حرکتیں، لوگوں کو غصہ چڑھ گیا

بنگلہ دیشی خاتون کی شراب کے نشے میں برہنہ ہوکر تھائی لینڈ کے مقدس مقام پر ...
بنگلہ دیشی خاتون کی شراب کے نشے میں برہنہ ہوکر تھائی لینڈ کے مقدس مقام پر شرمناک حرکتیں، لوگوں کو غصہ چڑھ گیا

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک بنگلہ دیشی لڑکی نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ بدھ مت کے ماننے والے تو ایک طرف، مسلمان بھی غصے میں آ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 28سالہ لڑکی کا نام فرح حق بتایا گیا ہے جو تھائی کے شمالی علاقے میں واقع شہر شیانگ مئی میں سیاحت کی غرض سے گئی اور وہاں شراب کے نشے میں دھت ہو کر برہنہ حالت میں بدھ مت کی ایک مذہبی عمارت میں گھس گئی اور اسلامی نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لڑکی عمارت کے باہر لگے آہنی جنگلے پر بیٹھی کبھی کلمہ طیبہ پڑھتی ہے اور اللہ اکبر ، اللہ اکبر کہنے لگتی ہے جس طرح اذان دی جاتی ہے۔ آس پاس موجود لوگ جب اسے اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ انہیں گالیاں دینے لگتی ہے۔ لوگوں نے اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر اس لڑکی کو حراست میں لیا اور پہلے ہسپتال لے کر گئے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرح حق اپریل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں آئی تھی مگر یہاں آ کر اس نے انگلش ٹیچر کی ملازمت کر لی اور تب سے وہ یہی نوکری کر رہی ہے اور تھائی لینڈ میں ہی مقیم ہے۔پولیس کی طرف سے بنگلہ دیشی سفارتخانے کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور فرح حق کی نفسیاتی رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے جن کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے یا صرف جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -