لبنان دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میا خلیفہ نے اپنی سب سے معروف چیز نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

لبنان دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میا خلیفہ نے اپنی سب سے معروف چیز ...
لبنان دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میا خلیفہ نے اپنی سب سے معروف چیز نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ اگرچہ کافی شہرت رکھتی ہیں لیکن کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ لبنانی نژاد ہیں تاہم اب وہ امریکہ کی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میا خلیفہ کے آبائی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا۔ اب میا خلیفہ بھی اس دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے آگئی ہے اور اپنی سب سے معروف چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ 9gag.com کے مطابق میا خلیفہ نے اپنا وہ چشمہ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جو انہوں نے لگ بھگ اپنی تمام فحش ویڈیوز میں پہنا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ وہ بیروت دھماکے کے بعد مثبت تبدیلی لانے کی کوشش میں شریک ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میں اپنے ملک کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔“ پوسٹ میں انہوں نے لبنان ریڈ کراس کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا کہ ”میں اپنا چشمہ نیلام کرنا چاہتی ہوں اور یہ رقم دھماکے سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے دی جائے گی۔ اگر آپ نیلامی میں شریک نہیں ہونا چاہتے تو ریڈکراس لبنان کو براہ راست عطیات جمع کرائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -