بیٹے کو زنجیروں سے باندھ کر 3 بیویوں کے ساتھ خود سکون کی زندگی گزارنے والا باپ گرفتار

بیٹے کو زنجیروں سے باندھ کر 3 بیویوں کے ساتھ خود سکون کی زندگی گزارنے والا باپ ...
بیٹے کو زنجیروں سے باندھ کر 3 بیویوں کے ساتھ خود سکون کی زندگی گزارنے والا باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا میں اپنے 11سالہ بیٹے کو مرغیوں کے ڈربے میں زنجیروں کے ساتھ جکڑ کر قید رکھنے او رخود 3بیویوں کے ساتھ لگژری زندگی گزارنے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس بچے کا نام جبرین الیو ہے جسے گزشتہ دو سال سے زنجیروں سے جکڑ کر مرغیوں کے بڑے سائز کے ڈربے میں رکھا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ مرغیاں بھی رہتی تھیں۔ 
پولیس ترجمان نیفیو ابوبکر کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اس بچے کو قید رکھنے جانے کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا اور بچے کو بازیاب کروا کر اس کے باپ اور اس کی تین بیویوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے باپ نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور اچھا خاصی متمول زندگی گزار رہا تھا۔بچہ بدترین غذائی قلت کا شکار تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس بچے کی ماں 2سال قبل انتقال کر گئی تھی۔ اس کی موت کے فوری بعد اسے زنجیروں میں جکڑ دیا گیا۔ اس بچے کے ایک سوتیلے بھائی نے، جو ماں باپ کے ساتھ گھر کے اندر اچھی زندگی گزار رہاتھا، پولیس کو بتایا کہ اس بچے کو مرگی کے دورے پڑے ہیں، چنانچہ اسے اس لیے زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ یہ گم نہ ہو جائے تاہم پولیس کے مطابق بچے کے سوتیلے بھائی کا یہ بیان بظاہر جھوٹ لگتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو بچے کو گھر کے باہر مرغیوں کے ڈربے میں نہ جکڑا جاتا بلکہ گھر کے اندر رکھا جاتا اور اس کی خوراک وغیرہ کا خیال رکھا جاتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -