وطن کی مٹی سےمحبت میں سرشار سرکاری افسر نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

وطن کی مٹی سےمحبت میں سرشار سرکاری افسر نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی حیران رہ ...
وطن کی مٹی سےمحبت میں سرشار سرکاری افسر نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

گجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وطن کی مٹی سےمحبت میں سرشار سرکاری افسر نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے،اعلیٰ حکام کی اجازت کےبغیرگاناگانےکےبعدویڈیو شوٹ کامرحلہ آیا تو سرکاری افسر نے ویڈیو میں اپنا چہرہ چھپا لیا تاکہ اس کی شناخت ہی چھپی رہے، سوشل میڈیا پر "گمنام سرکاری افسر "کا ترانہ وائرل ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر وطن کی مٹی سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والا ویڈیو میں نظر آنے والا نقاب پوش نوجوان ایک سرکاری آفسیر ہے جس نے اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کے جذبات کو آواز دیتے ہوئے ایک خوصورت ترانہ تیار کیا ہے۔اس آفسیر نے نہ صرف یہ ترانہ گایا خود ہے بلکہ اس کی شاعری بھی خود ہی کی ہے لیکن اس ساری محنت کے باوجود بھی یہ سرکاری آفسیر گانے میں چہرہ چھپائے ہوئے نظر آرہا ہے کیونکہ ایسا کرنا مجبوری ہے کیونکہ ویڈیو شوٹ کرنے کیلیے اس نے اپنے محکمہ سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا ۔سرکاری محکموں کے قواعد و   ضوابط کے مطابق کوئی گانا گانے یا ایسا کوئی ویڈیو شوٹ کروانے کیلیے باقاعدہ اجازت لینا درکار ہوتا ہے۔ بہرحال خبر کا مقصد اپنے قارئین اور ناظرین کو یہ قانون بتانا نہیں بلکہ اس سرکاری آفسیر کے پاکستان کیلیے جذبات اور احساسات کے اظہار کے اس خوبصورت انداز کو دکھانا ہے، اگر پاکستان کے سارے سرکاری آفیسرز کے دل میں اپنے وطن سے ایسی ہی محبت ہو تو پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بننے میں دیر نہیں لگے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -